چیک کریں کیا آپ کا پاس ورڈ بھی ہیک ہوگیا؟

گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں ویب سائٹس کے اربوں پاس ورڈز چوری کرلیئے گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کی لاکھوں ویب سائٹس کے اربوں پاس ورڈز چوری کرلئے گئے ہیں۔ معروف سرچ انجن گوگل سرچ نے بھی اپنے صارفین کو پاس ورڈز سے متعلق آگاہ کردیا۔ گوگل کے مطابق چوری کیلئے گئے پاس ورڈز اور ناموں کی تعداد لاکھوں سے زیادہ ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق سائبر ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے پاس ورڈز رکھیں جن تک ہیکرز کی رسائی نہ ہوسکے۔ واضح رہے کہ رواں برس کے ٓآغاز میں گوگل نے گوگل کروم ویب براؤزر پر صارفین کو چیک اپ ایڈ آن کا ٓآپشن بھی مہیا کیا تھا، جس کے ذریعے ہیک ہونے والے صارفین کے ناموں اور پاس ورڈز کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔ سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے اکاونٹس کے پاس ورڈز رکھتے ہوئے کوشش کریں کہ ایسا پاس ورڈ کا انتخاب کیا جائے جو آسان یا اپ کے حوالے سے کوئی شناخت نہ رکھتے ہوں۔ اگر اپ گوگل کروم استعمال کرتے ہیں، تو ذیل میں دیئے گئے طریقے سے اپنے پاس ورڈ کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اگر اپ کو پاس ورڈ ہیک ہوا تو، تو ذیل میں دیئے گئے طریقے پر عمل کرکے یہ بات اپ معلوم کرسکتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق حکومتی اداروں، ائن لائن شاپنگ، خبروں اور شوبز سے متعلق اکاونٹس پر لوگ زیادہ تر پرانے ہی پاس ورڈز استعمال کرتے ہیں۔ ذیل میں کچھ ایسی ویب سائٹس دی گئی ہیں، جس پر صارفین کی جانب سے پاس ورڈز زیادہ ہیک ہوتے ہیں۔ کیا اپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں سب سے اسانی سے ہیک ہونے والے پاس ورڈز کون کون سے ہیں؟ نہیں ؟ تو چلیں ہم اپ کو بتاتے ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.