گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس ادائیگی کے نظام میں تبدیلی

ایجنٹ مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے حکومت نے پلان تیار کر لیا ہے۔گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس ادائیگی کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائزحکومت کو 90 روز میں آن لائن سسٹم سے متعلق رپورٹ پیش کرے گا۔واضح رہے اس سے قبل پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا سسٹم بھی نیشنل بینک کے ذریعے آن لائن ہے، اور اس ہی طرز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کا نیا نظام بھی متعارف کروایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اس نئے نظام کے بعد کار مالکان کو ٹیکس کی ادائیگیوں کیلئے ایکسائز دفاتر میں نہیں جانا پڑے گا اور وہ بغیر کسی پریشانی رقم بینک میں جمع کروا سکیں گے۔دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی سے گاڑیوں کی خریداری میں واضح کمی کے باعث محکمہ ایکسائز کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ایکسائز حکام کے مطابق جولائی 2019 ء میں لاہور میں 25 سے 30گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ گزشتہ سال ہر ماہ 200 سے 300 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوتی تھیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.