ہالی ووڈ اداکار پیٹر فونڈا 79برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاس اینجلس: فلم ایزی رائیڈر سے شہرت پانے والے معروف اداکار پیٹر فونڈا 79برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رائٹر،پروڈیوسر اور معروف اداکار پیٹر فونڈا پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا تھے، وہ امریکی اداکار ہینری فونڈا کے بیٹے اور اداکار جین فونڈا کے بھائی تھے۔  1969کی مشہور و معروف فلم ’ایزی رائیڈر‘ پیٹر فونڈا کی ہدایت کاری میں بنائی گئی جبکہ انہوں نے ڈینس ہوپر کے ساتھ مل کر اس فلم کے اسکرپٹ پر بھی کام کیا۔ فلم ایزی رائیڈر کو "بہترین اسکرین پلے" پر آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا جا چکا ہے۔ ہالی ووڈ کی یہ مشہورفلم امریکی فلم انسٹیٹیوٹ کی 100بہترین فلموں کی فہرست میں بھی شامل کی گئی۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.