'داعش کے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ کریں گے'

ویب ڈیسک — 

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ملک میں موجود دولت اسلامیہ(داعش) کے تمام محفوظ ٹھکانوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کر کے انہیں ختم کیا جائے گا۔

اشرف غنی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعے کی شب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ(داعش) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

صدر اشرف غنی نے خود کش حملے کے فوری بعد ایک ٹوئٹ میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے خود کش حملے کو وحشیانہ اور غیر انسانی فعل قرار دیا تھا۔ انہوں نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.