نہم جماعت کے انرولمنٹ فارم آن لائن اور بینکوں میں بھی جمع کئے جائینگے

image
چیئرمین بورڈ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسکولوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے فارم از خود بینکوں سے حاصل کر کے جمع کرا ئے جاسکتے ہیں، پروفیسر سعید الدین

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے اس سال انرولمنٹ فارم 2020کو آن لائن کر دیا ہے۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی ذاتی کوششوں سے پورے سندھ میں میٹرک بورڈ کا یہ پہلا اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ بورڈ اسکولوں، اساتذہ اور طلباء و طالبات کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنا چاہتا ہے ۔ چیئرمین بورڈنے مزید کہا کہ اس سال جو اسکول کسی بھی وجہ سے آن لائن فارم جمع نہیں کرا سکتے ہیں وہ اسکول بغیر کسی دشواری کے انرولمنٹ فارم از خود بینکوں سے حاصل کر یں اور متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد بورڈ کے کمرہ نمبر 4 میں جمع کرا سکتے ہیں جبکہ انرولمنٹ فارم کی تاریخ میں بھی بغیر لیٹ فیس کے 13ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے واضح کہا کہ آن لائن اور بینکوں میں اس سال بھی انرولمنٹ فارم کی فیس 600 روپے اور 100روپے فارم فیس بغیر لیٹ فیس کے وصول کئے جارہے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.