کراچی انٹر بورڈ: سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم بروز منگل 20اگست 2019ء سے بروز جمعرات 19 ستمبر 2019ء تک وصول کیے جائیں گے۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/CE/SCRUTINY/160/2018 کے مطابق طلباء درج بالا تاریخوں میں اسکروٹنی فارم کی فیس فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 50روپے فیس کے ساتھ کراچی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔ طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے طلباء کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔


Click here for Online Academic Results

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.