اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا اہم اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ 2019-2020ء کے سیشن میں گورنمنٹ کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں سے آنے والے وہ انرولمنٹ فارمز قبول نہیں کیے جائیں گے جس میں ان تعلیمی اداروں نے SECCAP رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسے طلباء کو داخلہ دیا ہو جن کے میٹرک میں حاصل کردہ نمبرز CAP کی طرف سے ان کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں داخلہ کیلئے طے شدہ نمبروں سے کم تھے۔

 انٹربورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معمول کی اسکروٹنی میں یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ کچھ گورنمنٹ کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں نے SECCAP رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2018-2019ء کے سیشن میں داخلے دیتے ہوئے کٹ آف مارکس کا خیال نہیں رکھا ہے۔ انٹربورڈ کے مطابق اس حوالے سے بورڈ کے انرولمنٹ سیکشن اور ایگزامنیشن سیکشن کو بھی خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ انرولمنٹ فارمز کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ایسے کسی فارم کو قبول نہ کیا جائے جس میں گورنمنٹ تعلیمی اداروں نے امیدواروں کو داخلہ دیتے ہوئے کٹ آف مارکس کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہو۔علاوہ ازیں ایسے تمام طلباء جن کو 2019ء کے سالانہ امتحانات میں پروویژنل ایڈمٹ کارڈ دیئے گئے تھے یا جن کے امتحانی فارم پر اعتراضات لگائے تھے وہ پندرہ دن کے اندر متعلقہ سیکشن سے اعتراضات کلیئرکروالیں بصورت دیگر ان کے نتائج منسوخ کردیئے جائیں گے۔


 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.