میٹرک کے ضمنی امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے13ستمبرتک ضمنی امتحانات 2019کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ سالانہ امتحانات 2019 کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے طلباء و طالبات ضمنی امتحانات کیلئے فارم بغیر لیٹ فیس کے 13ستمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق تمام ریگولر طلباء و طالبات اپنے امتحانی فارم اپنے تعلیمی ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے ،تاہم پرائیویٹ طلباء وطالبات اپنے فارم متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔ نئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم 16ستمبر سے18ستمبر تک200روپے، 19ستمبر سے 25ستمبر تک 500روپے اور26ستمبر سے یکم اکتوبر تک 1200روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں یہ بھی واضح کیا جاتاہے کہ فیسوں کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تمام طلباء وطالبات اپنے امتحانی فارم لازمی متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد ہی جمع کرائیں۔ فارم نیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک ، یونائیٹڈ بینک بوتھ بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کرا سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.