امریکہ کی کرکٹ ٹیم پہلا ایک روزہ میچ 13 ستمبر کو کھیلے گی

ویب ڈیسک — 

امریکہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے تحت سہ فریقی سیریز 13 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے۔

ورلڈ کپ لیگ 2 کے تحت کھیلے جانے والے مقابلوں کے پہلے ایک روزہ میچ میں امریکہ کا مقابلہ 13 ستمبر کو پاپانیوگنی سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں شامل تیسری ٹیم نمیبیا ہے۔

چھ میچوں پر مشتمل سہ فریقی سیریز میں امریکہ اور نمیبیا ورلڈ کپ لیگ 2 مقابلوں میں پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔ جب کہ پاپانیوگنی کی ٹیم ایسی دوسری سیریز میں حصہ لے رہی ہے۔

یہ مقابلے 2023 میں بھارت میں ہونے والے عالمی کپ کے سلسلے میں ہو رہے ہیں۔ سیریز میں کامیاب ہونے والی ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے مزید مقابلوں میں حصہ لینا ہو گا۔

اس سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں شامل رہے گی۔

ٹیمیں 13 سے 23 ستمبر کے درمیان کھیلے جانے والے چھ میچ کھیلیں گی۔ جب کہ ہر ٹیم چار میچ کھیلے گی۔

آئی سی سی کے طے کردہ شیڈول کے مطابق میچز 13، 17، 19، 20، 22 اور 23 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ جب کہ تمام میچز برورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم فورٹ لاڈریڈال میں کھیلے جائیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.