مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کیلئے آئینہ ہے:فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے جس میں وہ انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو دیکھ سکتا ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عالمی برادری کا مطالبہ مظلوموں کیلئے باعث حوصلہ ہے، اعلامیہ وزیراعظم کی کاوشوں، کشمیر کاز سے وابستگی کا ثبوت ہے، پوری دنیا بھارتی جبر کیخلاف یک زبان ہے، بھارتی غرور و تکبر خاک میں مل رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.