یو این مشن کو بھارتی خلاف ورزیوں کی سخت نگرانی کرنی چاہیے:ملیحہ لودھی

پاکستان نے ایل او سی پر اقوام متحدہ کے نگران مشن کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یو این مشن کو بھارتی خلاف ورزیوں کی سخت نگرانی کرنی چاہیے، 5اگست کے بعد اقوام متحدہ نگران مشن کا کردار مزید اہم ہوگیا، سلامتی کونسل کو نگران مشن کی رپورٹنگ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ کرنا چاہیے، اقوام متحدہ نگران مشن کے میزبان کی حیثیت سے پاکستان ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.