طیارے میں بیوی سو گئی، فرمانبردار شوہر 6 گھنٹے کھڑا رہا

دوران پرواز طیارے میں بیوی کو نیند آگئی اور فرمانبردار شوہر 6 گھنٹے تک اس کے اٹھنے کے انتظار میں کھڑا رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کورٹنی لی جانسن نے تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ یہ آدمی 6 گھنٹے تک کھڑا رہا کیونکہ اس کی بیوی سو رہی ہے، یہ محبت ہے۔

جب تک جہاز منزل مقصود تک نہیں پہنچ گیا، شوہر نے اپنی بیوی کو اٹھانا مناسب نہیں سمجھا اور وہ کھڑا ہی رہا۔

سوشل میڈیا پر تصویر کی حقیقت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں تو کسی کی جانب سے بیوی کو خود غرض کہا جا رہا ہے، کچھ نے کہا کہ آدمی کو کوڑے ماریں جائیں۔

تصویر پر 2 ہزار سے زائد لوگوں نے مختلف تبصرے کئے جبکہ 15 ہزار 5 سو صارفین نے اسے ری ٹویٹ کیا۔

ایک ٹویٹر صارف ہمی نے مشہور رومینٹک فلم ٹائی ٹینک کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ‘خود غرض’۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ‘اگر یہ محبت ہے تو میں تنہا رہنا پسند کروں گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.