اداکار عابد علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی:(06 ستمبر2019) لیجنڈری اداکار عابد علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عابد علی کی نماز جنازہ ادا مسجد عاشق میں ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔ ان کی تدفین بحریہ ٹاؤن کے قبرستان میں کی جائے گی۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار عابدعلی 17مارچ سن انیس سو باون میں کوئٹہ میں پیداہوئے، ابتدائی تعلیم کوئٹہ میں حاصل کی، ریڈیو پاکستان پر اداکاری کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں کردارنگاری شروع کی۔

سن انیس سو تہتر میں بننے والے لاہور سینٹر کے ڈرامہ سیریل جھوک سیال سے اداکاری کی شروعات کی۔ عابد علی نے فنی کیرئیر کے دوران ڈرامہ سیریل آن،پیاس،دوریاں،مہندی،مورت،رخصتی،دیار دل، خان صاحب، کچھ نہ کہو، سمیت مختلف ڈراموں میں یادگار کرداراداکیے جبکہ سن انیس سو ترانوے میں انہوں نے ڈرامہ سیریل دشت پروڈیوس کیا،جس نے شہرت کے جھنڈے گاڑ دیے۔

فنی خدمات کےاعتراف میں اداکار عابدعلی کو سن انیس سو پچیاسی میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا،عابدعلی کو جگر کے عارضے میں طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سےگزشتہ ہفتے جمعے کو نجی اسپتال میں داخل کیاگیا،جبکہ شدید علالت کے بعد 67 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.