پاکستان نے انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ سپیڈ میں بھارت کو مات دیدی، جانتے ہیں پر سیکنڈ کتنے ایم بی ڈائون لوڈنگ سپیڈ ہے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ سپیڈ میں بھارت کو مات دیدی۔ 144 ممالک میں بھارت 130ویں جبکہ پاکستان116 ویں نمبر پر آگیا، جنوبی کوریا سرفہرست ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیٹ سپیڈ کی میپنگ کرنیوالے ادارے اوکلا نے دنیا میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سپیڈ کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں جنوبی کوریا 97.44 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا 63.34 ایم بی پی ایس کیساتھ دوسرے، قطر 61.72 ایم بی پی ایس کیساتھ تیسرے، عرب امارات 61.24 ایم بی پی ایس کیساتھ چوتھے اور ناروے 60.90 ایم بی پی ایس کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان 144 ممالک کی اس فہرست میں 116 ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈنگ کی اوسط سپیڈ 13.55 ایم بی پی ایس ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں 130 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان اس معاملے میں الجزائر، انڈونیشیا اور بنگلا دیش سے بھی آگے ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2 برس میں دنیا بھر میں موبائل انٹرنیٹ سپیڈ 21.4 فیصد سے بڑھ کر 22.81 سے 27.69 ایم بی پی ایس تک بڑھ گئی تاہم جہاں تک براڈ بینڈ انٹرنیٹ سپیڈ کی بات ہے تو اس معاملے میں سنگاپور 191.93 ایم بی پی ایس کیساتھ سرفہرست ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.