آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ :بھارت کی ٹاپ پوزیشن برقرار

دبئی: (9 ستمبر 2019) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ فتح سے پورے ایک سو بیس پوائنٹس لے کر ٹاپ پوزیشن پر فائز ہے۔ سری لنکا، نیوزی لینڈ دونوں ساٹھ ساٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ پر دوسری فتح کی بدولت اپنے پوائنٹس چھپن کر لیے۔

یکم اگست سے روایتی ایشز سیریز کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوا۔ آسٹریلیانے چیمپئن شپ میں پہلی فتح سے پانچ میچزکی سیریز میں کامیابی کے چوبیس پوائنٹس حاصل کیے۔ بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چیمپئن شپ میں پہلا کلین سوئپ کر کے سیریز میں فتح کے پورے ایک سو بیس پوائنٹس اپنے نام کیے اور ویرات کوہلی الیون ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر فائز ہو گئی۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔ دونوں ٹیمیں ساٹھ ساٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر فائز ہیں۔ ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کو دو ایک سے ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ دو فتوحات اور ایک ڈرا سے آسٹریلیا نے چھپن اور ایک فتح اور ایک ڈرا کی بدولت انگلینڈ نے بتیس پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ آسٹریلیا پوائنٹ ٹیبل پر چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز پہلی سیریز کے دونوں میچز ہارنے کے بعد کوئی پوائنٹ نہیں حاصل کر سکا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.