دورہ پاکستان کے لیے نئے کھلاڑیوں پر مشتمل سری لنکن ٹیم کا اعلان

ویب ڈیسک — 

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

مہمان ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا ہے جس کا آغاز رواں ماہ 27 ستمبر سے ہوگا اور سری لنکن ٹیم 9 اکتوبر تک پاکستان میں دیگر میچز کھیلے گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں بیشتر نئے کھلاڑی ہیں۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے لہیرو تھرمانے سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے داسن شناکا آئرلینڈر کے کپتان ہوں گے۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم کے دس سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے انکار کردیا تھا۔ جس میں لیستھ ملنگا، کرونارتنے​، سورنگا لکمل،​ دنیش چندی مل​ اور تھسارا پریرا جیسے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنایا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.