فریال تالپور اور آصف زرداری کو کچھ ہوا تو وزیراعلیٰ پنجاب ذمہ دار ہوں گے، قمر زمان کائرہ

لاہور: (11 ستمبر 2019) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فریال تالپور اور آصف زرداری کو اگر کچھ ہوا تو وزیر اعلیٰ پنجاب ذمہ دار ہوں گے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کو پنڈی میں شہید کیا گیا۔ ملک اب روالپنڈی میں ایسا کوئی سانحہ برداشت نہیں کر سکتا۔

پیپلز پارٹی لاہور آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک کو شخصی حاکمیت کی طرف لے جانے والا رویہ وفاق کیلئے خطرناک ہے۔ فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گیے لیکن ان پر عمل نہیں کیا گیا۔ آصف زرداری کو علاج کی سہولت نہیں دی جا رہی۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عدالتی حکم کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب کو خط لکھ رہے ہیں کہ اگر آصف اور فریال کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن میں شمولیت کا فیصلہ قیادت کرے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.