پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

لاہور: کھیلوں کے دشمن بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)حکام کے مطابق ‏ آئی سی سی چیمپئین شپ کے سلسلے میں بھارت نے پاکستان ویمن ٹیم کی میزبانی کرنا ہے لیکن پاکستان ویمن ٹیم کی میزبانی پر بھارتی بورڈ نے چپ سادھ لی ہے۔ کھیلوں کے دشمن بھارت کی ہٹ دھرمی کےباعث پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔پی سی بی حکام کا مزید کہنا تھا کہ سیریز رواں سال جولائی سے نومبر کے درمیان شیڈول ہے تاہم بھارت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،ماضی میں بھی بھارت سیریز نہ کھیل کر پوائنٹس پاکستان کو دے چکا ہے۔ترجمان آئی سی سی کےمطابق یہ دو ممالک کے درمیان سیریز ہے اور سیریز کے انتظامات بھی ممبر ممالک نے کرنا ہیں ،پوائنٹس ٹیبل کے حوالے سے معاملہ آئی سی سی کے پاس آئے گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.