سری لنکن کرکٹرز کو دورہ پاکستان سے روکنے میں بھارت ملوث نہیں، ہیرن فرنینڈو

کولمبو: (11 ستمبر 2019) سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو دورہ پاکستان سے روکنے میں بھارتی ہاتھ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ہیرن فرنینڈو نے کہا کہ چند کھلاڑیوں نے دو ہزار نو میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کیا۔ ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے دستیابی ظاہر کرنے والے کرکٹرز کو منتخب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتاریں گے۔  پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے لیے پر امید ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سری لنکن ٹاپ کرکٹرز کے پاکستان آنے سے انکار کے پیچھے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‏کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو آئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.