کشمیر کاز پر کوئی پاکستانی کوتاہی برداشت نہیں کرے گا: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی   بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کاز پر کوئی پاکستانی کوتاہی برداشت نہیں کرے گا، بھٹو شہید نے کہا تھا نیند میں بھی کشمیر پر غلطی نہیں کرسکتا۔بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت غیر جمہوری رویہ اپنا رہی ہے، پاکستان ایک خاندان کی طرح ہے، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمروں کا مقابلہ کیا،  حکومت میں یہ اہلیت نہیں کہ وہ ملکی معیشت سنبھال سکے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا بھارت نے پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا، یہ تاریخی حملہ ہے، ہماری حکومت ہوتی تو وزیراعظم پورے ملک کا وزیراعظم ہوتا، ہمارا وزیراعظم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچاتا، وزیراعظم ہر اعلان پر یوٹرن لے لیتے ہیں، کلین کراچی مہم میں کچرا ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ دیا گیا.


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.