سری لنکا نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈز کا اعلان کر دیا

کولمبو: (11 ستمبر 2019) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ سری لنکن ٹیم پچیس ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں اسے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے ہیں۔

پہلا میچ ستائیس ستمبر اور دوسرا انتیس ستمبر کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ دو اکتوبر کو شیڈول ہے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ سری لنکن بورڈ نے لہیرو تھری مانے کی قیادت میں پندرہ رکنی ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ سولہ رکنی ٹی توئنٹی ٹیم کی قیادت داسن شناکا کے سپرد کی گئی ہے، دونوں اسکواڈ میں شامل مینود بھاناکا وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اب تک انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی۔ شائقین دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے دیکھنے کے منتظر ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.