کراچی: محرم الحرام کے موقع پر دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

کراچی: (9 ستمبر 2019) شہر میں محرم الحرام کے موقع پر دودھ فروشوں کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا۔ شہر میں پچیانوے روپے فی لیٹر ایک سو چالیس روپے میں فروخت ہونے لگا۔

شہر قائد میں محرم الحرام کے موقع پر دودھ فروشوں کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا۔ دودھ 95 روپے فی لیٹر کے بجائے 140 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ محرم الحرام کے دوران سبیلوں میں دودھ کا استعمال کیا بڑھا کہ دودھ فروشوں نے قیمتوں کو پر لگا دیے۔

شہریوں نے ایام عزا میں دودھ من مانے نرخوں پر فروخت کرنے کو ظلم قرار دے دیا جبکہ دودھ فروشوں کے مطابق دودھ کی قیمت میں اضافہ فارمرز کی جانب سے کیا جارہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.