جاپان میں پیرا اولمپکس کے ٹِکٹوں کی آن لائن فروخت کیلئے درخواستوں کی وصولی بند

 جاپان میں آئندہ سال منعقد ہونے والے پیرا اولمپک گیمز کے لیے آن لائن درخواستیں دینے کی میعاد ختم ہو گئی ہے۔سرکاری ویب سائٹ پردرخواستوں کی وصولی گزشتہ روز بند کر دی گئی۔ انتظامی کمیٹی کے مطابق، 22 اگست کو ویب سائٹ کھولنے کے بعد 13 لاکھ 50 ہزار بار ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی گئی۔گیمز کی میزبانی کے لیے ٹوکیو کے انتخاب سے قبل نامزدگی کی انچارج کمیٹی نے 23 لاکھ ٹکٹ فروخت کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ منتظم کمیٹی کے مطابق، وہیل چیئر باسکٹ بال، وہیل چیئر رگبی اور وہیل چیئر ٹینس کے لیے درخواستوں کی تعداد زیادہ رہی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.