دورہ پاکستان کے لئے سری لنکا کے ون ڈے اور ٹی 20اسکواڈز کا اعلان

سری لنکا نے رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہونے والے دورہ پاکستان کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان کے خلاف سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے کریں گے، ٹیم میں سدیرا سمارا وکرما، اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، ڈاسن شناکا، اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا، لکشمن سندیکان، نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا اور اسورو اڈانا شامل ہوں گے۔آئی لینڈرز کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کپتان ڈاسن شناکا ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں سدیرا سمارا وکرما،اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، اوشنڈا فرنینڈو،اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا،لکشمن سندیکان،نووان پرادیپ،کاسن راجیتھا ،لاہیرو کمارا،اسورو اڈانا،بھانوکا راجا پکسا شامل ہیں۔یاد رہے کہ ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے، ٹی 20قائد لیستھ مالنگا اور دیگر کھلاڑیوں اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندی مل، دھننجیا ڈی سلوا، کوشل پریرا، نیروشن ڈکویلا اور تھسارا پریرا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، کوشل مینڈس انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے، اب اسکواڈ میں کئی غیر معروف کرکٹرز کو بھی جگہ مل گئی ہے۔سری لنکن ٹیم کی 25ستمبر کو کراچی آمد کے بعد پہلا ون ڈے27ستمبر، دوسرا 29ستمبر اور تیسرا 2اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹی 20سیریز کے تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں 5، 7اور 9اکتوبر کو شیڈول ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.