فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)سے مذاکرات کے بعد وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)سے مذاکرات کے بعد وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے اے جی پی گروپ کی ملاقات ہوئی۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے مذاکرات پر وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ، ایف اے ٹی ایف کے اے جی پی گروپ کی ملاقات ہوئی، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر حماد اظہر نے کی۔ وفاقی وزیر نے مشترکہ گروپ سے دو دن مذاکرات کیے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو اپنا کیس بھرپور انداز میں پیش کیا۔مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان منی لانڈرنگ کے خلاف بھرپور متحرک ہے، پاکستان منی لانڈرنگ کے خلاف عالمی دنیا سے تعاون جاری رکھے گا، تمام مالیاتی جرائم کے خلاف مربوط اقدامات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)پاکستان سے متعلق رپورٹ کا اکتوبر میں جائزہ لے گا، ایف اے ٹی ایف کا یہ اجلاس 13سے 18اکتوبر تک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہو گا۔بینکاک میں ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس منعقد ہوا، پاکستانی 15رکنی وفد نے شرکت کی جسکی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی حماد اظہرنے کی۔ وفد میں سٹیٹ بینک ،ایس ای سی پی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز شامل ہیں جبکہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کے ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.