پالیسیوں پر اختلافات: ٹرمپ نے مشیر قومی سلامتی کو برطرف کر دیا، خود استعفیٰ دیا: جان بولٹن

واشنگٹن (اے پی پی)وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جان بولٹن سے متعدد معاملات پر اختلاف کے باعث ان سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کل رات جان بولٹن کو بتا دیا تھا کہ اب وائٹ ہاؤس میں ان کی خدمات درکار نہیں رہیں۔ مجھے اور میری انتظامیہ کے دیگر لوگوں کو ان کی بہت سی تجاویز سے شدید اختلاف رہا ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے جان بولٹن سے کل رات استعفیٰ طلب کیا تھا اور انہوں نے آج صبح اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے جان بولٹن کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور وہ ان کے متبادل کا اعلان آئندہ ہفتے کر دیں گے۔جان بولٹن نے فاکس نیوز کے اینکر برائن کلمیڈ کو بھیجے گئے ایک پیغام میں صدر ٹرمپ کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے لکھا کہ سچی بات تو یہ ہے کہ میں نے خود ہی استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک اور ساتھی کے نام پیغام میں یہ بھی کہا وہ اپنے استعفے کی وجوہات بعد میں کسی وقت بتائیں گے۔ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ جان بولٹن اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے تھے اور اس وجہ سے انتظامیہ میں بہت سے لوگ ان سے نالاں تھے۔واضح رہے کہ جان بولٹن ٹرمپ انتظامیہ کے مستعفی ہونے والے چوتھے قومی سلامتی کے مشیر تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.