قبرص کی آئینی حیثیت اور اس کی خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں:سعودی وزیرخارجہ

سعودی عرب کے وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم العساف نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک قبرص کی آئینی حیثیت اور اس کی خود مختاری کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی قبرص کے مسئلے کو دونوں فریق پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم قبرص کی مدد جاری رکھیں گے۔

قبرص کے دورے کے موقع پرایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر العساف نے کہا کہ سعودی عرب اور قبرص دونوں کی تاریخ میں کئی عناصر ایسے ہیں جو دونوں ملکوں کی قربت کا ذریعہ ہیں۔ قبرص عرب دنیا کے ساتھ مربوط ہے اور عرب ممالک اور قبرص دونوں ایک دوسرے کے اقتصادی فواید اور مواقع سے استفادہ کرسکتےہیں۔ خیال رہے کہ کسی سعودی وزیر کا یہ قبرص کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔

#شاشة_الخارجية | وزير الخارجية #إبراهيم_العساف:"ندعم مشروعية #قبرص وسيادتها، ونأمل أن يحل الطرفان المشكلة بطريقة سلمية وسنواصل دعمنا لقبرص" pic.twitter.com/Ba1rHsGQUJ

— وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) September 11, 2019 #شاشة_الخارجية | وزير الخارجية #إبراهيم_العساف:"اتفقنا على ضرورة الاستفادة من العديد من العناصر التي تجمعنا والتاريخ الذي يربط #قبرص بالعالم العربي والفرص الاقتصادية التي توفرها بلدينا." pic.twitter.com/DTIyQzQ0gu

— وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) September 11, 2019

ایک سوال کے جواب میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے قبرص کے صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات اور دوطرفہ امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کا موقع ملا ہے۔

وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم العساف کے گذشتہ روز قبرص پہنچنے پر قبرص کے صدرنیکوس اناساٹسیاڈس کے درمیان صدارتی محل میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.