پارٹی عہدہ کیس: مریم نواز کے وکیل کی عدم پیشی پر چیف الیکشن کمشنر برہم

اسلام آباد( آن لائن)الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر16 ستمبر تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،ایسوسی ایٹ وکیل نے کہا کہ مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ بیرون ملک ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے مریم نواز کے وکیل کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کارروائی پر ہی بتادیتے تو آج سماعت نہ رکھتے ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت16 ستمبر تک ملتوی کردی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.