انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

انٹربورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے ان امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں میٹروپولس انٹرمیڈیٹ کالج فار گرلز کی علیشبہ ارشد بنت ارشد الدین رول نمبر 923467 نے 1100 میں سے 1005 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ نیشنل کالج (مارننگ )کے عنایت علی ولد حامد علی رول نمبر 908163 نے 990نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے عدنان علی بیگ ولد صابر علی بیگ رول نمبر 906845 اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی عائشہ خالد بنت خالد جمیل رول نمبر 924915 نے 989 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔قائم مقام ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 36173 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 35412 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 14060 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 39.70فیصد رہا۔ان امتحانات میں 848 امیدوار اے ون گریڈ، 2422 اے گریڈ، 3458 بی گریڈ، 4297 سی گریڈ، 2834 ڈی گریڈ میں جبکہ 201 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.