سافٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے: رپورٹ

ویب ڈیسک — 

سافٹ ڈرنکس کا استعمال گھروں، دفاتر، ہوٹلز، شادیوں، پکنک و دیگر تقریبات سمیت ہر جگہ عام ہے لیکن کینسر کے مرض پر تحقیق کرنے والے یورپ کے ایک ادارے نے ان مشروبات کے استعمال کو خطرناک قرار دیا ہے۔

یورپی ادارے "انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر" کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

ادارے نے سافٹ ڈرنکس سے ہونے والی اموات کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدہ تحقیق کی ہے۔

انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کا کہنا ہے کہ شوگر کوٹِڈ غذائی اشیا، مصنوعی میٹھا اور سافٹ ڈرنکس انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں۔

ایجنسی کے مطابق ان سب سے جان جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے لیے 45 لاکھ سے زائد افراد سے انٹرویوز کیے گئے جبکہ ان انٹرویوز کی بنیاد پر اعداد و شمار جمع کیے گئے۔

انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی یہ تحقیق 16 سال سے زیادہ عرصے تک جاری رہی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.