کویتی ساحل پر ڈرون کی پرواز سے خوف و ہراس

 کویت کے ساحل پر ڈرون کی پرواز سے ملک میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ کویت کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح نے کہا ہے کہ سکیورٹی افسران نے کویت شہر کے ساحل پر متعدد علاقوں میں ڈرون کی پرواز کے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔کویتی میڈیاکے مطابق ڈرون امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے محل کے قریب پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ڈرون دار سلوی نامی محل کے احاطے کے قریب پہنچا تو 250میٹر کی بلندی تک آگیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.