راولپنڈی: 24 گھنٹوں میں 195 ڈینگی کے کیسز رپورٹ

 راولپنڈی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 195 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرصائمہ یونس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 195 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 175مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔راولپنڈی کے تینوں سرکاری ہسپتا لوں میں تقریبا 543 مریض ڈینگی کے شبہ میں داخل ہیں جس میں سے 240مریض راولپنڈی اور 22 مریض اسلام آباد سے لائے گئے ۔صائمہ یونس نے بتایا کہ راولپنڈی میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی ۔دوسری جانب ڈینگی مچھر نے مینگورہ شہر کے بعد کانجو اور دیگر علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔سیدو شریف ہسپتا ل کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق سیدو شریف تدریسی ہسپتا ل میں اب تک 133 مریضوں کو لایا گیا، جن میں سے طبی امداد کے بعد 104 مریضوں کو فارغ کردیا گیا جبکہ 26 مریض ہسپتا ل میں زیرِ علاج ہیں۔ڈینگی سے متاثرہ زیادہ تر مریضوں کا تعلق یوسی ملوک آباد، رنگ محلہ، قمبر اور لنڈیکس سے ہے تاہم ڈینگی کا وائرس ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ 16ستمبر سے انسداد ڈینگی ویک منایا جارہا ہے، اسکولوں کی صفائی پرخصوصی توجہ دینے اورطلبہ کو بازووں والی قمیض پہننے کی ہدایت کی گئی ۔سیکریٹری صحت پنجاب محمد عثمان کے مطابق فرضی کارروائیوں اور ہسپتا لوں کی غلط رپورٹنگ سے ڈینگی زیادہ پھیلا، تھرڈ پارٹی اویلیوایشن کرائی جائےگی، جس کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تھرڈ پارٹی اویلیوایشن کا آغاز راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور کے اسپتالوں سے کیا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.