شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد: (16 ستمبر 2019) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے ملاقات کیلئےخصوصی اجازت دی۔ ۔جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے سیاسی حلقوں نے ملاقات کو اہم قرار دے دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے اکتوبر میں اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کے اعلان کے بعد ملکی سیاسی موسم ایک بار پھر سے گرم ہوگیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں خصوصی ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بھائی کو گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ جبکہ دونوں کے درمیان حکومت مخالف تحریک میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے خصوصی اجازت لی۔ جبکہ شریف برادران کی خصوصی ملاقات کے حوالے سے چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے سیاسی حلقوں نے ملاقات کو اہم قراد دے دیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.