نو ڈیل نو کمپرومائز وزیراعظم عمران خان کا دو ٹوک مؤقف

اسلام آباد:(16 ستمبر 2019) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ نو ڈیل نو کمپرومائز، کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے بابر اعوان کی اہم ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ حکومت کے آئینی و قانونی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے بابر اعوان سے امریکا اور سعودی عرب کے دورے پر بھی مشاورت کی،اس موقع پ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری توجہ کشمیر کاز پر مرکوز ہے، جنرل اسمبلی میں خطاب اہم ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم نے کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ نو ڈیل نو کمپرومائز۔ کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد اور شفاف و بے لاگ ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر حکومت کی جارحانہ حکمت عملی درست اقدام ثابت ہوا، پہلی بار کامیاب خارجہ پالیسی سے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ سنا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ ڈیل کی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہوگی، احتساب کا عمل جلد قوم کے سامنے مثبت ثمرات لائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.