وزیراعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، امریکہ اور سعودی عرب کے دورے پر مشاورت

اسلام آباد: (16 ستمبر 2019) وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے ،لہٰذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات وزیراعظم کی امریکہ اور سعودی عرب کے دورے پر بھی مشاورت ہوئی۔

بابر اعوان نے کہا کہ ڈیل کی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہوگی۔ احتساب کا عمل جلد قوم کے سامنے مثبت ثمرات لائے گا جبکہ کشمیر کے معاملے پر حکومت کی جارحانہ حکمت عملی درست اقدام ثابت ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری توجہ کشمیر کاز پر مورکوز ہے۔ جنرل اسمبلی میں خطاب اہم ہوگا جبکہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے۔ احتساب کے عمل پر کوئی ڈیل یا کمپرومائز نہیں ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.