پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: (16 ستمبر 2019) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع  کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا۔ 27 ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا۔

اجلاس کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی رابطوں سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا کو بتا دیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کر رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.