”نو ڈیل نو کمپرو مائز ،احتساب کا عمل جاری رہے گا ،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ڈیل کی خبریں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ”نو ڈیل ¾ نو کمپرو مائز ،احتساب کا عمل جاری رہے گا ،پوری توجہ کشمیر کاز پر مورکوز ہے،جنرل اسمبلی میں خطاب اہم ہو گا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پوری توجہ کشمیر کاز پر مورکوز ہے, جنرل اسمبلی میں میرا خطاب اہم ہو گا، وزیراعظم نے کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ وزیر اعظم نے دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ ”نو ڈیل نو کمپرومائز“۔ وزیر اعظم نے کہاکہ احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا،پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ احتساب کا عمل شفاف اور با لاگ ہے۔ بابر اعوان نے کہاکہ کشمیر کے معاملے پر حکومت کی جارحانہ حکمت عملی درست اقدام ثابت ہوا،پہلی بار کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ سنا گیا۔بابر اعوان نے کہاکہ ڈیل کی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہو گی،احتساب کا عمل جلد قوم کے سامنے مثبت ثمرات لائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.