ترک صحافتی وفد کا آئی ایس پی آر آفس کا دورہ ،ترک صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے ترک صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا.

پاک فوج کے شعبہ رائے تعلقات عامہ کے مطابق ترکی سے آئے صحافیوں کے وفد نے میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی اور آئی ایس پی آر کا دورہ کیا.

اس موقع پر ترک صحافیوں کو فروری سے جاری پاک بھارت کشیدگی پربریفنگ دی گئی.

ترک صحافیوں کو ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری کی صورت حال اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک صحافیوں کاوفد کل مظفرآباد، 18 ستمبر کو چکوٹھی کا دورہ کرے گا۔ وفد مقامی کشمیریوں اورسیزفائرسے متاثرہ افراد سے بھی ملے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.