شاہد آفریدی نے سری لنکن کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی

 

کراچی (پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹرز پر انڈین پرئمیر لیگ کی فرنچائز کا پریشر ہے۔ میں نے جب سری لنکن کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں آنے کی دعوت دی تو انھوں نے انڈین پریشر کی بات کی۔

 

شہر قائد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹرز پر انڈین پرئمیر لیگ کی فرنچائز کا پریشر ہے۔ میں نے جب سری لنکن کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں آنے کی دعوت دی تو انھوں نے انڈین پریشر کی بات کی۔ سری لنکن کھلاڑی کہتے تھے کے ہم تو کھیلنا چاہتے ہیں مگر انڈیا ہمیں کہتا ہے کہ آئی پی ایل کے دروازے بند ہو جائیں گے۔

 

‏دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو پاکستان روانہ ہو گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 27 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.