مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا

مقامی اور انٹرنیشنل مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، قیمت فی تولہ 87 ہزار 250 جبکہ فی اونس 1503 ڈالر ہوگئی۔

گزشتہ ماہ (اگست میں) سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 150 روپے اضافے سے 87 ہزار 250 روپے اور 10 گرام سونا 129 روپے مہنگا ہوکر 74 ہزار 803 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مزید ایک ڈالر مہنگا ہوگیا، فی اونس نرخ 1503 ڈالر ہوگئے۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1100 روپے جبکہ 10 گرام 943 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.88 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

گزشتہ سال 18 اگست 2018ء کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ایک سال کے دوران تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.