میشا شفیع نے علی ظفر پر دو سو کروڑ روپے جوابی ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

لاہور: (19 ستمبر 2019) گلوکارہ میشا شفیع نے اداکار علی ظفر پر دو سو کروڑ روپے جوابی ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ علی ظفر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور جوابی دعوے کی نقول حاصل کر لیں۔

معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے دائر کردہ جوابی ہرجانے کے دعوے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شا ہ کی عدالت میں ہوئی۔ میشا شفیع کی جانب سے اپنے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر علی ظفر عدالت میں ذاتی حیثیت سےپیش ہوئے۔

میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعوے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔ یاد رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیے جانے کے بعداداکار علی ظفر نے میشا شفیع پر ہتک عزت کے دعوے میں 100 کروڑ روپے کا مقدمہ دائر کررکھا ہے۔

ایک موقع پر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میشا شفیع نے کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے ان پر ہراساں کرنے کاجھوٹا الزام عائد کیا ہے۔ علی ظفر نے میڈیا پر یہ بھی بیان دیا تھا کہ وہ ایک شریف شہری ہیں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے۔

علی ظفر کے اس الزام کو میشا شفیع نے جھوٹ قرار دیتے ہوئے عدالت میں ہتک عزت کا دعوی ٰ دائر کرتے ہوئے ان کے خلاف دو سو کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے اور کہا ہے کہ علی ظفر نے پیسوں کے لالچ میں میں جھوٹا الزام عائد کیا ہے ، جس سے شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ علی ظفر کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.