پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم بروز جمعرات 19 ستمبر 2019ء سے بروز جمعہ 18اکتوبر 2019ء تک وصول کیے جائیں گے۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/CE/SCRUTINY/172/2019 کے مطابق طلباء درج بالا تاریخوں میں اسکروٹنی فارم کی فیس فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 50روپے فیس کے ساتھ کراچی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔ طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ اسکروٹنی فارم کی فیس بورڈ آفس میں جمع نہیں ہوگی امیدوار فیس لازمی طور پر شہر میں یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں جمع کروا کر فیس واؤچر اور فارم بورڈ آفس میں جمع کروائیں۔ علاوہ ازیں سائنس پری انجینئرنگ کے طلباء کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.