سری لنکن ٹیم کے پاکستان آنے کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور

لاہور: سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی۔ سری لنکا کی ڈیفنس منسٹری نے ٹیم کو گرین سگنل دے دیا جس کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ویزوں کے لئے پی سی بی سے رابطہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ویزے کے لیے سرٹیفیکٹ مانگا جو پی سی بی نے ارسال کر دیا ہے۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں۔پاک سری لنکا سیریز کے لیے ٹکٹوں کا اجرا بیس ستمبر سے ہوگا۔آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بیس اور کوریئر سینٹرز سے وصولی کا عمل اکیس ستمبر سے شروع ہو گا۔ ، ٹکٹ کی کم سے کم قیمت پانچ سو اور زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار تک مقرر کی گئی ہے۔ ایک شناختی کارڈ پرپانچ ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.