شنگھائی ماسٹرز ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں ،اینڈی مرے

لندن : برطانوی ٹینس اسٹاراور سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے کو شیڈول شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی۔ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے سنگلز ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ شنگھائی ماسٹرز  میں وہ  اس سے پہلے بھی  شاندار کھیل کا مظاہرہ کرچکے ہیں  ۔اینڈی مرے  نے چار فائنلز کھیلے اور تین میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اینڈی مرے نے 2010ء میں راجر فیڈرر کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کا ٹائٹل جیت کر کم عمر چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔اس موقع پر  سابق عالمی نمبرون ٹینس اسٹار نے اپنے بیان میں کہا کہ شنگھائی ماسٹرز ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے وہ  بہت پر جوش ہیں ۔ وائلڈ کارڈ انٹری دیئے جانے پر حکام کے شکرگزار ہیں  اور ایونٹ میں عمدہ پرفارم کرنے کیلئے  بھرپورکوشش کریں گے۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.