موبائل رجسٹریشن، پی ٹی اے کا عوام پر نیا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کہ موبائل رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے اور شہری موبائل کمپنیوں کی فرنچائزز اور سروس سینٹرز سے 100روپے میں موبائل رجسٹر کروا سکیں گے۔ ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے دفاتر میں موبائل فونز کی فری رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے  ۔شہری  موبائل کمپنیوں کی فرنچائزز اور سروس سینٹرز سے 100روپے میں  موبائل رجسٹر کروا سکیں گے۔ کمپنیاں ایک موبائل کی رجسٹریشن پر 100 روپے فیس وصول کرسکیں گی۔  اس کے علاوہ شہری پی ٹی اے ویب سائٹ، ایس ایم ایس کے ذریعے فری فون رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا  ہے اور اس کی وجہ سےدور دراز سے شہریوں کو  رجسٹریشن کے لیے پی ٹی اے دفاتر آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.