کوئٹہ میں 11سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کی واپسی

کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں 11سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کی واپسی ہوگئی ۔میزبان بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں چار روزہ میچ میں بگٹی سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی کا دوسرا راؤنڈ کل سے ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہوگا۔ نیشنل ڈیوٹی میں مصروف کپتان حارث سہیل کی عدم موجودگی میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کی قیادت عمران فرحت کریں گے۔خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے شائقین کرکٹ کا سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.