ملکی جاری کھاتوں کے خساروں میں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا، سٹیٹ بینک

کراچی: مرکزی بینک کے مطابق معیشیت کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جاری کھاتوں کے خساروں میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی جولائی سے اگست کے دوران جاری کھاتوں کے خسارے گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے مقابلے میں 1 ارب 56 کروڑ ڈالر کم ہو کر 1 ارب 29 کروڑ ڈالر پر آ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ابھی جاری کھاتوں کے خسارے معیشت کا 2 اشاریہ 8 فی صد ہیں جو گزشتہ مالی سال میں معیشت کا 5 اشاریہ 5 فی صد تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری کھاتوں میں کمی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کے ساتھ درآمدات کی حوصلہ شکنی اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث ڈالر اور برآمدات سے ہوئی ہیں۔

دوسری جانب زرمبادلہ ذخائر 15 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 15 ارب 90 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 60 کروڑ ڈالر ہو گئے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.