انڈس موٹرز نے ٹویوٹا گاڑیوں کی پیداوار بند کردی

انڈس موٹرز کمپنی (ٹویوٹا) نے گاڑیوں کی طلب میں کمی پر ماہ ستمبر کے باقی دنوں کیلئے اپنا پلانٹ بند کرديا، کمپنی حکام کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی طلب انتہائی کم ہوگئی۔

انڈس موٹرز کے مطابق جولائی 2019ء ميں کمپنی کی پيداوار 8 روز اور اگست 2019ء میں 13 روز بند رہی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ایک سال کے دوران ڈالرز کی قیمت میں اضافے کے باعث ملک میں غیر معمولی طور پر مہنگائی بڑھ گئی، گاڑیوں کی قیمت میں بھی 5 لاکھ روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2.5 سے بڑھ کر 7.5 فیصد اور درآمدنی پارٹنس پر کسٹمز ڈیوٹی میں اضافے کے باعث بھی گاڑیاں مہنگی ہوگئیں۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت کے ٹیکس سے متعلق سخت قوانین بھی گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا سبب ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اگست 2019ء ميں پاکستان میں تیار ہونیوالی تمام گاڑيوں کی فروخت ميں 41 فيصد تک کمی ريکارڈ کی گئی تھی

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.