‘نوجوان کھلاڑیوں کے پاس مصباح الحق سے سیکھنے کیلیے سنھری موقع ہے ’

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو ٹیم کا کوچ تعینات کرنا ایک اچھا فیصلہ ہے جس کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کھیل کے ایسے موقع پر جب کھلاڑیوں کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی ہوتی وہیں مصباح اپنے ٹھنڈے دماغ سے مشکل کا حل نکال لیتے ہیں۔

اب کسی کھلاڑی کو بریانی نہیں ملے گی، وقار یونس

ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کافی تجربہ کار ہیں اور ان کی کپتانی میں ہم نے بہت سے میچز جیتے ہیں۔ میں نے بحیثیت کھلاڑی ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں موجود نوجوان کھلاڑیوں کے پاس مصباح الحق سے سیکھنے کے لئے سنھری موقع ہے۔

اسد شفیق نے کہا کہ مصباح الحق نے تقریباً دنیا کے ہر کونے میں کرکٹ کھیل کر خود کو منوایا ہے اور وہ اپنے اس تجربے سے ٹیم کو بہت فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بلے بازوں کے سلو اسٹرائیک ریٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ کے لئے جو لو پچ استعمال ہوئی وہ بہت سلو تھی جس کی وجہ سے بلے باز زیادہ تیزی سے رن اسکور نہیں کر سکے۔

فٹنس کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام بڑی ٹیموں سے مقابلے کے لئے ہم اپنی فٹنس پر بھرپور کام کر رہے ہیں اور مصباح الحق کا بھی یہی ماننا ہے کہ صرف فٹ پلیئر ہی ٹیم کا حصہ بن سکتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.