وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی خطرناک حد تک بڑھنے لگا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 150 مشتبہ مریض لائے گئے ہیں۔

ان تفصیلات سے پمز کے ترجمان نے میڈیا کو آگاہ کیا ہے، ترجمان پمز کے مطابق 150 میں سے 50 مریض میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پمز کے آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی کے 50 مریض داخل ہیں، جن میں سے تین مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ پمز میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے 5000 مشتبہ مریض لائے گے ہیں۔

پولی کلینک کے آئسولایشن وارڈ میں ڈینگی کے 60 مریض زیر علاج ہیں، اس اسپتال میں اب تک ڈینگی کی 410 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہائی رسک ایریاز قرار دیا گیا ہے اور جڑواں شہروں کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.